امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اورپرانی ہے: شمشاد احمد

0 6

سابق فارن سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اورپرانی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد کا کہنا تھاکہ نائن الیون کےبعد جنرل مشرف امریکا کی آنکھ کا تارا بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے،جنرل جہانگیرکرامت سمیت ان کی اپنی پارٹی کےلوگ ایٹمی دھماکےنہیں چاہتےتھے، جنرل جہانگیرکرامت نےکہا ہمیں اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اورپرانی ہے، داعش کمانڈرکی حوالگی جیسےواقعات پاک امریکا تعلقات میں نئی بات نہیں ہے۔

سابق فارن سیکرٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اورنوازشریف سرنڈرکرنےپرراضی تھے،چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نےفوج واپس بلانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوبتایا گیا کہ ہم نےانڈیا کوایسی جگہ سےپکڑا ہےجہاں سےکوئی نہیں چھڑا سکتا، نوازشریف نےپوچھا سری نگرپہنچ جائیں گے؟ جنرل نےجواب دیا آپ کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائےگا۔

شمشاد احمد نے کہا کہ بارہ اکتوبرکوٹی وی پردیکھا فوج نےمارشل لا لگا دیا، نوازشریف نےفون کال پرکہا شمشاد صاحب یہ آگئےہیں،میں نےسعودی کراؤن پرنس کوپیغام بھیجا کہ نوازشریف کوکوئی نقصان نہ ہو، سعودی سفیرنےبتایا فکرنہ کریں میری کراؤن پرنس سےبات ہوگئی ہے۔

سابق فارن سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبرکوصبح7بجےمجھےجی ایچ کیوبلایا گیا،جی ایچ کیو پہنچنےپرکہا گیا کہ تین ماہ ہمارے ساتھ گزاریں، جنرل مشرف سےکہا کہ آپ کی قبولیت کےلیےہمیں گلف ممالک کا دورہ کرنا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.