امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

0 6

امریکی صدر نے پھر ایران سے متعلق دھمکی آمیز رویہ اختیار کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کو سنبھالنے کے دو طریقے ہیں فوجی یا آپ معاہدہ کریں، میں معاہدے کو ترجیح دیتا ہوں، ایرانی عوام کو تکلیف نہیں دینا چاہتا، زیلنسکی کا رویہ پسند نہیں کرتا، مجھے نہیں لگتا وہ امریکا کے شکر گزار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر نے امریکا سے ایسے پیسے لئے جیسے بچے سے کینڈی لیتے ہیں، مجھے لگتا ہے زیلنسکی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے واپس امریکا آئیں گے، روس پر مجھ سے زیادہ سخت کوئی نہیں ہوا، پیوٹن یہ بات کہہ چکے ہیں میں دفاعی اخراجات میں کمی کرنا پسند کروں گا لیکن ابھی نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.