یمن اور افریقا کی ساحلی پٹی کے قریب غیر قانونی پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں

0 12

یمن اور افریقا کی ساحلی پٹی کے قریب غیر قانونی پناہ گزینوں کو لے جانے والی 4 کشتیاں ڈوب گئیں۔

مہاجرین کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق چاروں کشتیاں جیپوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوب گئیں۔

امدادی ٹیموں نے 2 افراد کو زندہ بچالیا جبکہ خیال کیا جارہے ہے عملے کے 5 ارکان سمیت 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہارن آف آفریقا کے سمندری علاقوں میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں 558 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.