کراچی والوں کیلئے خوشخبری! بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

0 17

کراچی کے صارفین کے لیے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید 4 روپے 84 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کی جنوری کی درخواست پر ابھی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.