فالج زدہ شخص کے لیے جدید روبوٹک بازو
سائنس دانوں نے ایک جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹک بازو بنایا ہے جو فالج زدہ افراد کو چیزیں تھامنے میں مدد دے سکتا ہے۔
یہ بازو فالج سے متاثر ایک شخص کو نصب کیا گیا جو کافی برسوں سے فالج کے اٹیک کے بعد سے ہل اور بول نہیں سکتا تھا۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے سائنس دانوں نے اس ٹیکنالوجی کے لیے اے آئی کے ساتھ دماغ کے امپلانٹس کو استعمال کیا۔
دماغ کے اوپر نصب کیے گئے چھوٹے چھوٹے سینسر اس شخص کی فعالیت کی نشان دہی کرتے ہیں جس کو ایک کمپیوٹر سمجھ کر روبوٹک بازو کو قابو کرتا ہے۔
یہ بازو چیزوں کو پکڑ سکتا ہے، ہلا سکتا ہے اور چیزوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔
جامعہ کے نیورولوجسٹ پروفیسر کرونیش گنگولی کا کہنا تھا کہ انسانوں اور اے آئی کے درمیان اشتراک دماغ اور کمپیوٹر انٹرفیسز کا نیا فیز ہے۔