آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

0 7

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمن کرکٹر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ویمن کرکٹر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے آسٹریلیا کی الانا کنگ اور انابیل سدرلینڈ جبکہ تھائی لینڈ کی تھیپاتچا پتھاوونگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیاں فروری کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.