یمن کی مسلح افواج نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا ہے: یحیی سریع

0 19

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مغربی یمن میں واقع صوبہ الحدیدہ کی فضا میں ایک امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرانے کی خبر دی ہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک امریکی ڈرون ایم کیو نائن MQ-9 کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ الحدیدہ کی فضائی حدود میں جارحانہ مشن انجام دے رہا تھا-

انہوں نے کہا یہ پندرہواں ڈرون ہے جسے یمنی مسلح افواج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں جاری مقدس جہاد کے دوران مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے دفاعی مشن کو جاری رکھیں گی کہ جس میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں معاندانہ نقل و حرکت کی نگرانی شامل ہے۔ انہوں نے اگلے مرحلے میں پیش آنے والی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی پر تاکید کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.