رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران حملہ گھناؤنا عمل ہے: صدر مملکت

0 9

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.