سرگودھا سے شدید زخمی حالت میں ریچھ کو ریسکیو کرلیا گیا

0 5

غیر ملکی تنظیم فور پاز نے وائلڈ لائف اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔

فورپاز اعلامیے کے مطابق کارروائی اسلام آباد اورپنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی۔

فورپاز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا دی گئی ہے، ریچھ کے جسم پر شدید زخم، آنکھوں، ناک اور پیٹھ پر گہرے نشانات ہیں۔

فور پاز کے مطابق غیرقانونی طورپر رکھےگئے ریچھ کوبیئر بیٹنگ کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، بیئربیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے بھپرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ بیئر بیٹنگ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے، عدالتی حکم پر ریچھ کو تحویل میں لےکر ریسکیو سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.