کراچی: ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

0 5

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی۔

پیر کی رات ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شدیددھویں کی وجہ سے فائر فائٹر آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹوں تک شروع نہیں کرسکے۔

تاہم آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ پرقابو پایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں،اندرجانے کا بھی ایک ہی راستہ تھا۔گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پا رہے تھے۔

گودام میں گھی، تیل اور آٹے سمیت کھانے پینے کا سامان تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.