بھارتی فورسز کی سرحد پر کارروائیاں، 2 خواتین، 4 بنگالیوں سمیت 9 افراد گرفتار

0 4

بھارتی فورسز نے سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، بی ایس ایف نے بیان میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش کے شہری مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

بھارتی فورسز کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع جنوبی تریپورہ میں نوٹان بازار اور خراگراچیری سے ہے، بی ایس ایف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوششوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر پیٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کی۔

مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دو خواتین اور دو مردوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بنگلہ دیش کی طرف سے بین الاقوامی سرحد عبور کر رہے تھے، ایک اور دوسری کارروائی میں دو بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو غیرقانونی طور پر بھارت بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر رہے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.