پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 591 پوائنٹس کی حد کو چھوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اوقات
دوسری جانب رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتری اور کاروباری اوقات جاری کر دیئے گئے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔
سٹاک مارکیٹ میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے جبکہ کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔