کرکٹ میں اجارہ داری! بھارتی بورڈ کمزور کیسے کیا جائے؟ انضمام نے بتادیا

0 5

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیخلاف بیان داغ دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ اگر کرکٹ سے بھارت کی اجارہ داری ختم کرنی ہے تو تمام کرکٹ بورڈز کو ایک ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کیلئے تمام غیر ملکی کرکٹر حصہ لینے آتے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کرکٹرز کو کہیں اور جاکر نہیں کھیلنے دیتا۔

انضمام کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے کھلاڑی (پاکستان کے علاوہ) آئی پی ایل کیلئے ہندوستان کا سفر کرتے ہیں لیکن انڈین کرکٹر جب تک آئی پی ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوجائے کسی لیگ میں حصہ نہیں لے سکتا ہے البتہ انہیں انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی فارم بحال کرسکیں۔

دوسری جانب کئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میچوں کو چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے 2008 کے انڈین پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لیا تھا بعدازاں خراب سیاسی تعلقات کے باعث پاکستانی کرکٹرز پر پابندی عائد کردی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.