گلگت بلتستان میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، لاہور میں بھی بادل برستے رہے

0 7

گلگت بلتستان میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات سے بند ہو گئی۔

ایبٹ آباد میں برف باری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، بالاکوٹ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری رہا، وادی کاغان میں ملحقہ رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، ناران اور دیگر علاقوں میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

استور میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے شدید برفباری ہوئی، برفانی تودہ گرنے سے استور ویلی روڈ بند ہوگئی، علاقے میں بجلی اور پانی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں برفباری کے باعث شاہراہ نیلم لوات سے اپر وادی تک بند ہوگئی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، حافظ آباد میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، گلیاں اور سڑکیں اولوں سے ڈھک گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.