پاکستانی نژاد کینیڈین کونسلر عاصمہ ملک ٹورنٹو کی پہلی مسلم ڈپٹی مئیر منتخب

سٹی آف ٹورنٹو کی نئی میئر اولیویا چاؤ نے عاصمہ ملک کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا

0 232

ٹورنٹو (شوریٰ نیوز)پاکستانی نژاد کینیڈین کونسلر عاصمہ ملک ٹورنٹو کی پہلی مسلم ڈپٹی مئیر منتخب، سٹی آف ٹورنٹو کی نئی میئر اولیویا چاؤ نے عاصمہ ملک کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ عاصمہ ملک گزشتہ برس سٹی الیکشن میں وارڈ 10 سے کونسلر کا الیکشن جیتی تھیں اور وہ حجاب پہننے والی پہلی مسلم کونسلر تھیں۔ سابق مئیر جان ٹوری کے استعفے کے بعد اولیویا چاؤ میئر کے عہدہ پر کامیاب ہوئیں اور عاصمہ ملک کو ڈپٹی میئر بنا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.