سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر پھینکاگیا دستی بم پھٹ گیا1جاں بحق

سیکورٹی فورسز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا

0 158

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پھینکاگیا دستی بم روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو راہگیر زخمی ہو گئے سیکورٹی فورسز کی شدید فائرنگ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ نے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا گیا جو چیک پوسٹ کے قریب روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے عملے نے شدید فائرنگ کی دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لے کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.