گورنر پنجاب سے چیئرمین پی پی ایس سی کی ملاقات، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

0 7

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے ملاقات کی۔

چیئرمین پی پی ایس سی نے گورنر پنجاب کو پنجاب پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1978 کے تحت سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7458 امیدواران کو میرٹ پر بھرتی کیا ہے۔

چیئرمین پی پی ایس سی نے سال 2024 کے دوران کمیشن کی طرف سے امیدواران کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مشاہدات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.