امریکا میں ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

0 7

امریکہ میں پائلٹ کی حاضر دماغی نے کئی جانیں بچا لیں۔

امریکا میں ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، لینڈنگ کے دوران نجی چھوٹا طیارہ رن وے پر اچانک آگیا، پائلٹ نے طیارے کو چھوٹے جہاز سے ٹکرانے سے بچانے کیلئے لینڈنگ روک دی، عین وقت پر جہاز کو دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔

پائلٹ نے حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعد میں بحفاظت لینڈنگ کر لی، طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ اونچائی پر تھا، امریکی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.