’اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے‘، سابق بھارتی کرکٹر کی وسیم اکرم کے بیان پر کڑی تنقید
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون پاکستان کو آنے والا ورلڈ کپ جتا سکتاہے، نہیں ہے تو استعفیٰ دیجئے وہ ایک سال میں ٹیم کھڑی کر کے دکھائیں گے آپ یاد رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمنٹری بکس میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔