دریائے سندھ پر کوئی نئی نہر نہیں بن رہی: مراد علی شاہ کا اعتراف

0 6

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ دریائے سندھ پر کوئی نئی نہر نہیں بن رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کے حوالے سے سندھ حکومت کا مؤقف واضح ہے، سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن سکتی، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے نہر بنانے پر اپنا اعتراض ریکارڈ کرا دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے، کندھ کوٹ پولیس اچھا کام کر رہی ہے لیکن میں پوری طرح مطمئن نہیں ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کندھ کوٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر پل کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.