جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے: بیرسٹر عقیل ملک

0 5

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے، کرکٹ ٹیم کا زیادہ زور اشتہارات پرہے۔

مشیروزارت قانون کا ایک اور سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتے ہیں، عمران خان کے لیے جیل میں ورزش کرنے والی مشین بھی ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ بھی نہیں ہونے والا، یہ مولانا فضل الرحمان پر تکیہ کرکے بیٹھے ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.