اسرائیل کا جنوبی دمشق میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ

0 6

اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔

رہائشیوں، سکیورٹی ذرائع اور مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کی رات شام کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک قصبے اور جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی شام میں فوجی اہداف پر حملہ کیا جس میں ہیڈکوارٹر اور دیگر مقامات شامل ہیں جن کے پاس ان کے بقول ہتھیار موجود تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے شام پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اسرائیل جنوبی شام میں ایچ ٹی ایس کی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.