سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم

0 4

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری ملزمان حوالگی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت قتل کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی اور دبئی فرار دیگر ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس میں محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کرائی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں جب کہ عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کراچی کی بلدیہ ٹاؤن میں قائم فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 کو آگ لگائی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.