جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

0 3

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے کہا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اپنے استعفے کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ اختر حسین بطور نمائندہ بار کونسل کمیشن کے رکن تھے۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین کے مستعفی ہونے کا معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے نئے ممبر کے انتخاب کے لیے اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن میں وکلاء کی نمائندگی کے لیے ممبر کا انتخاب کیا جائیگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.