کراچی میں کینال منصوبے کیخلاف قوم پرست جماعت کی ریلی، شرکا کے تشدد سے 2 پولیس اہلکار زخمی

0 3

کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکا کو ریڈ زون جانے سےمنع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہوگئے۔

بعدازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکا پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا جارہا ہے جس سے سندھ بنجر ہو جائے گا، زراعت تباہ ہو جائے گی اور کراچی کو بھی پانی نہیں مل سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.