اقوام متحدہ نے بھارت کو عالمی سطح پر منشیات کا سب سے بڑاسپلائر قرار دیدیا

0 23

اقوام متحدہ نے بھارت کو عالمی سطح پر منشیات کا سب سے بڑاسپلائر قرار دیدیا۔

بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی سمگلنگ میں ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جس کے ذریعے افیون، ہیروئن، اور نشہ آور ادویات افریقی اور امریکی ممالک تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے سمگل ہونے والی افیون اور دیگر نشہ آور کیمیکل صحت عامہ کے لئے شدید خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

اینٹی ڈرگ ایجنسی نے بتایا کہ بھارت میانمار سے لے کر وسطی امریکہ اور افریقی ممالک تک غیر قانونی منشیات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے، حال ہی میں نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی (NDLEA) نے بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون اور دیگر منشیات ضبط کیں۔

نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے سمگل شدہ افیونی ادویات کے عادی ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے 2018ء میں ان پر پابندی بھی عائد کی تھی، مگر اس کے باوجود سمگلنگ جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.