پاک بھارت ٹاکرے سے قبل جسپریت بمراہ نے کون سے ایوارڈز حاصل کیے؟

0 4

انجرڈ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اتوار کو دبئی میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی ایوارڈز بھی وصول کر لیے، وہ اس کے لیے بطور خاص دبئی پہنچے تھا۔

بمراہ کمر کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہیں، تاہم انھوں نے اسٹینڈ میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا، وہ آئی سی سی چیف جے شاہ کے ہمراہ بیٹھے رہے۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کونسل نے سال کے بہترین پلیئر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی درخواست پر بمراہ نے ٹیم کی وارم اَپ روٹین میں بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف گواسکر بارڈر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے سبب وہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل، بھارت میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جسپریت بمراہ ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.