لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کے ملک آصف نسوانہ نے میدان مار لیا۔
جیو نیوز کے مطابق ملک آصف نسوانہ نے 7 ہزار 50 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 4 سو 60 ووٹ حاصل کرسکے۔
نائب صدارت پر حامد خان گروپ کے عبدالرحمان رانجھا 8 ہزار 255 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں حسیب بن یوسف نے 4 ہزار 5 سو 3 ووٹ لئے ۔
سیکرٹری کی نشست پر سخت مقابلے کے بعد حامد خان گروپ کے فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ لے کرسیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل قاسم اعجاز سمرا کو 6 ہزار 630 ووٹ ملے۔
فنانس سیکرٹری کے عہدے پر حام بن شعیب پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکےہیں جبکہ انتخابات میں 13 ہزار 6 سو 3 وکلاء نے رائے حق دہی استمال کیا۔
نتائج آنے کے بعد نومنتخب عہدیداروں کے حامیوں جیت کی خوشی میں نعرےبازی کی جبکہ ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور 26 ترمیم کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔