لاہور: ملک کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کی رونقیں عروج پر

0 4

پنجاب یونیورسٹی میں ملک کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کی رونقیں عروج پر ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں تین روزہ کتاب میلے میں 100 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں، میلے میں ادب، سیاست، سماج، مذہب، سائنس، تاریخ، معیشت اور بچوں کی دلچسپی کی کتابوں سمیت مختلف موضوعات پر نایاب اور معیاری کتب دستیاب ہیں، علم و ادب کے متوالوں کیلئے یہ
میلہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

کتابوں کے شوقین افراد کا کہنا ہے میلے میں نایاب کتابیں سستی اور معیاری ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں، کتاب میلے میں ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں جو ہمارے لیےبہت فائدہ مند ہیں۔

دوسرے روز معروف پبلشرز نے میلے میں اپنی کتابیں قارئین کے لیے پیش کیں، آج تیسرے اور آخری روز کتاب میلہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.