سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا امکان گھٹ گیا لیکن خطرہ اب بھی موجود

0 7

امریکی خلائی کمپنی ناسا نے کہا ہے کہ حالیہ جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق وائی آر 4 2024 کے زمین سے ٹکرانے کا امکان 1.6 سے گھٹ کر 1.5 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں ناسا نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں سیارچے وائی آر 4 2024 کے نئے مشاہدات کی وجہ سے اس کے ٹکرانے کا امکان بڑھتا گھٹتا رہے گا۔

ادارے نے مزید کہا کہ ٹکراؤ کا امکان صفر تک کرنے کے لیے زمین کو 22 دسمبر 2032 کو سیارچے کے ممکنہ ہدف والے مقامات کی حد سے باہر نکلنا ہوگا۔

15 فروری کو ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے 130 سے 300 فٹ قطر کے سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا امکان 1.6 فیصد بتایا تھا۔

خلائی ایجنسی نے مزید کہا کہ ادارہ کافی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سیارچے کو مسلسل دیکھ رہا ہے تاکہ زمین کے دفاعی ماہرین مستقبل کے خطرے کا تعین کر سکیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.