انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔