ایپل اپنے نئے آئی او ایس میں کیا متعارف کرانے جا رہا ہے؟
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے ایپل انٹیلیجنس کے نئے فیچر آئی او ایس 18.4 اور آئی پیڈ او ایس 18.4 میں متعارف کرائے جائیں گے۔
میک رومرز کے مطابق ایپل آئی او ایس 18.4 اور آئی پیڈ او ایس 18.4 اپریل کے شروع میں متعارف کرائے گا۔
ایپل کی جانب سے پیش کی جانے والی اس اپ ڈیٹ میں ایپل انٹیلیجنس کے لیے چینی (سمپلیفائیڈ)، انگریزی (انڈیا، سنگاپور)، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کورین، پرتگالی (برازیل) اور ہسپانوی زبانیں شامل کی جائیں گی۔
کمپنی کی جانب سے اس ورژن کے ساتھ اپ گریڈڈ سِری کا متعارف کرایا جانا بھی متوقع ہے۔
تاہم، حال ہی میں سامنے آنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ فیچر ایک بار پھر مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ اگر معاملہ ایسا ہی ہے تو یہ بات واضح نہیں کہ اس نئی ریلیز میں کون سے نئے ایپل انٹیلیجنس فیچر پیش کیے جائیں گے۔