چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان کی جگہ کون کھیلے گا؟

0 6

چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلےکیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.