علامہ شیخ ناصری کا سید رضی ہمدانی کے انتقال پراظہارِ تعزیت

0 16

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے سید رضی ہمدانی، پرنسپل جامعہ جعفریہ جنڈ کے انتقال پُرملال پر اظہار تعزیت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید رضی ہمدانی کے انتقال کی المناک خبر سُن کا انتہائی گہرا صدمہ پہنچا مرحوم نے اپنی ساری زندگی علم، دین اور تربیتِ نسل کے عظیم کاموں میں صرف کر دی۔ ان کی علمی، دینی اور ادبی خدمات نہ صرف اصلاحِ معاشرہ کا باعث بنیں بلکہ اُن کے روشن افکارآنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ہم اس انتہائی رنج و غم کے موقع پردلی افسوس کے ساتھ مرحوم کے اہل خانہ، شاگردوں، ساتھی علماء اور تمام متعلقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دُعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے، ان کی مغفرت اور ان کے درجات بلند کرے اور انہیں صالحین و ابرار اور امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ محشورکرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.