مصر میں قدیم شکاری جانور کی مکمل کھوپڑی دریافت
مصر میں سائنسدانوں نے حال ہی میں قدیم نسل کے ایک گوشت خور شکاری جانور کی کھوپڑی دریافت کی ہے جسے Bastetodon syrtos کہتے ہیں۔
یہ تقریباً 30 ملین سال پہلے رہتا تھا اور تقریباً ایک جدید چیتے کے سائز کا تھا۔
اس دریافت نے محققین کو قدیم افریقی شکاریوں کی ایک صدی پرانی غلط درجہ بندی کو درست کرنے پر مجبور کیا ہے۔
حالیہ دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ قدیم افریقی شکاری جانور ایک ہی گروہ کے حصہ کے بجائے اپنے یورپی رشتہ داروں سے الگ تھلگ وجود میں آئے ہیں۔
مذکورہ بالا شکاری جانور کی باقیات دنیا کی تاریخ کے ایک اہم دور سے تعلق رکھتی ہے جب زمین کی آب و ہوا گرم سے ٹھنڈی میں تبدیل ہو رہی تھی۔
اس دریافت سے سائنسدانوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلیوں نے قدیم شکاری جانوروں کے ارتقاء کو متاثر کیا اور آخر کار جب جدید شکاری افریقی جانور آگئے تو پرانے جانوروں کے معدوم ہونے کا باعث بنا۔