ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے: ول ینگ

0 8

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچری جڑ کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے ول ینگ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، ٹیم کی کارکردگی قابل فخر ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت کو بھی شکست سے ہمکنار کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

کیوی اوپنر کا کہنا تھا کہ بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے خلاف ہماری اچھی شراکت بنیں جس کے سبب میزبان ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے اپنی بیٹنگ میں پاور پلے کا فائدہ اٹھایا اور ہمارے بیٹر حاوی رہے۔

ول ینگ نے مزید کہا کہ بولرز نے بھی نپی تلی بولی بولنگ کی اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں اور امید ہے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.