پی ٹی آئی کےپاس راستہ مذاکرات کا ہی ہے: رانا احسان افضل

0 10

معاون خصوصی وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس راستہ مذاکرات کا ہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تقسیم کا شکارہے، پی ٹی آئی پہلےجماعت میں استحکام لائے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کےساتھ یہ مل جاتےہیں توپھرکیا ہوگا؟ پی ٹی آئی کےپاس راستہ مذاکرات کا ہی ہے، انہوں نےمذاکرات کےلیےآنا حکومت کےپاس ہی ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سےامید لگانےوالوں کوکچھ نہیں ملا، یہ سوائےخطوط لکھنے کے کچھ نہیں کرسکتے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.