کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی

0 9

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی۔

پلازہ میں کپڑوں اوربیڈشیٹس کی سیکڑوں دکانیں ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے تقریباً 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا ۔ پلازہ کی پہلی منزل پر آگ لگنے سے کپڑے کی 30 سے زائد دکانیں جل گئیں ۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی۔

اس سے قبل ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.