لزبن میں صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

0 12

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے پچاسویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،انہوں نے مرحوم کریم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک سچے اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔

صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کے لئے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کا اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے، ملاقات میں سلطان علی آلانہ بھی موجود تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.