کراچی: مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے

0 10

کراچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے۔

کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر کا مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس سے آئل ٹینکر کو بری طرح نقصان پہنچا۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

بتایا جارہا ہے کہ آئل ٹینکر کا اگلا حصہ دب جانے سے ٹینکر ڈرائیور پھنس گیا جسے کافی دیر امدادی کارروائیوں کے بعد نکالا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.