مودی کی واشنگٹن آمد، آج ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات شیڈول

0 8

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے، وہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان ٹیرف میں کمی، تجارت میں اضافے اور حال ہی میں امریکا سے بھارتی شہریوں کی ملک بدری پر بات چیت متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے نریندر مودی کو اس دورے کی دعوت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کا منصب سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد دی گئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.