آسٹریلیا؛ یہودی مریض کو جان سے مارنے کی دھمکی پر دو نرسیں معطل

0 12

آسٹریلیا میں دو نرسوں کو یہودی مریض کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور قتل کی دھمکی کے الزام پر معطل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ سڈنی میں پیش آیا جہاں ایک مریض نے ویڈیو لنک پر علاج معالجے کے لیے اسپتال سے رابطہ کیا۔

ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسوں نے گفتگو کے دوران یہودی مریض کو کہا تم لوگ جہنمی ہو۔

نرسوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو جینے کا حق نہیں اور تم سب کو مار دینا چاہیے جس پر مریض نے پوچھا کہ کیوں؟

نرسوں نے جواب دیا کہ غزہ فلسطینیوں کا ملک ہے، آپ کا ملک نہیں ہے۔ ہم آپ کا علاج نہیں کریں گے۔

ایک میل نرس نے بھی یہودی مریض سے بات کی اور کہا کہ اس سے پہلے بھی اسپتال آنے والے کئی اسرائیلیوں کو "جہنم” بھیجا ہے۔

آسٹریلیا کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں نرسوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ان دونوں میں سے کسی بھی ایک کو کبھی بھی صحت کے شعبے میں کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ ٹاسک فورس یہود دشمنی پر مبنی ایک سوشل میڈیا ویڈیو کی تحقیقات کر رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی دونوں نرسوں سے رابطہ ہوا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.