اوورسیز پاکستانیوں نے عمران کی سول نافرمانی کال پر ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہہ دیا: بیرسٹر عقیل

0 3

مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سول نافرمانی کال پر دو ٹوک انداز میں’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے جنوری 2025 میں 3 ارب ڈالر بھیجے، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہیں، نہ کہ انتشاری سیاست کے پجاریوں کے ساتھ ۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔

مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 2025 کے پہلے سات ماہ میں 31.7 فیصد اضافے سے 20.8 ارب ڈالر بھیجے، انہوں نے واضح کر دیا کہ ان کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں، نہ کہ معیشت دشمنوں کیلئے، اوورسیز ہمارا فخر اور پاکستان کی پہچان ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.