فلسطین: غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری
جنین سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی ذرائع نے شہر جنین میں لوگوں کے گھروں پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے شہر جنین کے الھدف محلے میں فلسطینیوں کے گھروں پر بم گرائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی جنین کی السیلہ الحارثیہ کالونی کے الواد علاقے پر حملے کے دوران ایک گھر کو بھی آگ لگا دی۔