ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنے کا وفاقی جج کا حکمنامہ پاگل پن قرار دیدیا

0 4

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔

وفاقی جج نے حکومتی استعداد سے متعلق ایلون مسک کے محکمہ کو محکمہ خزانہ کا جائزہ لینے سے 14 فروری تک روک دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جج کا حکمنامہ پاگل پن ہے کیونکہ حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔

اسی معاملے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر کوئی جج کسی جنرل کو بتائے کہ فوجی آپریشن کیسے کرنا ہے تو یہ یکسر غلط ہو گا، جج کو یہ اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ قانون سازی سے متعلق ایگزیکٹو کا اختیار روکے۔

اس سوال پر کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کو حقیقت میں امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ بولے ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ امریکا کی 51 ویں ریاست بن جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ امریکا اس وقت کینیڈا کو دی جانے والی سبسڈی کی مد میں 200 ارب ڈالر سالانہ نقصان اٹھا رہا ہے تاہم اگر کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو ہمیں مسئلہ نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.