کیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلی
پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست نے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میں مہمان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں جیت درج کی، اس شکست نے پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی سلیکشن کے اسکواڈ پر بھی سوالیہ نشان لگادیا۔
قومی ٹیم نے بابراعظم اور فخر زمان سے اوپننگ کروائی لیکن بابر فیل ہوئے، وہیں بالنگ لیڈر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی بھی کیوی بیٹر نے خوب دھائی کی۔
پاکستان نے اسپن بالنگ کے طور پر ابرار احمد، خوشدل شاہ اور سلمان آغا سے بالنگ کروائی لیکن وہ ابرار کے علاوہ دونوں اسپنرز وکٹ لینے سے قاصر رہے۔
برصغیر کی کنڈیشنز میں تجربہ کار کرکٹرز نے پہلے بھی سلیکشن پر سوال اٹھایا تھا کہ تمام ٹیمیں اسپنرز کیساتھ میدان میں اُتر رہی ہیں، گرین شرٹس نے محض ایک اسپشلسٹ اسپنر کو کھلایا جو انہیں مشکل میں ڈالے، جیسا قذافی اسٹیڈیم میں ہوا۔
سابق کرکٹر چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں سفیان مقیم اور آل راؤنڈر کے شعبے میں عام جمال کو شامل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ کیویز کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں اسپنر نے 6 وکٹیں لیں، جس میں مچل سینٹنر نے 3، مائیکل بریسویل 2 اور گلین فلپس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
قبل ازیں موجودہ اسکواڈ کی سلیکشن پر وسیم اکرم، کامران اکمل، باسط علی، احمد شہزاد سمیت کئی کرکٹرز نے سوال اٹھایا اور اسپنر اور آل راؤنڈر عامر جمال کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔