لبنان پر صیہونی فوج کے حملے میں 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی

0 5

مشرقی لبنان کے شعرہ علاقے پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں چھ لبنانی شہید اور دو زخمی ہوگئے

صیہونی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے بعلبک کے شہر جنتا کے قریب واقع شعرہ کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چھ لبنانی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

اس سلسلے میں آناتولی نیوزایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھ بار خلاف ورزیاں کیں ۔

صیہونی حکومت گزشتہ پچھتر دنوں سے اب تک آٹھ سو بہتّر بار جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کر چکی ہےاس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے سنیچر کو بھی جنوبی لبنان پر بمباری ، ڈرون حملوں اور لوگوں کے گھروں میں آگ لگانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.