پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مشکل چوراہے پر کھڑا ہے جس کیلیے ہمیں ملکر راستہ نکالنا ہوگا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صوابی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو رات کی تاریکی میں چوری ہوا ، آج ایک سال بعد ثابت ہوگیا کہ عوامی مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی جمہوریت سے وابستہ ہے، ہم نے جمہوریت کی خاطر مذاکرات کیے اور سیاسی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بہت مشکل چوارہے پر کھڑا ہے ہمیں اس کیلیے راستہ نکالنا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اداروں کے مابین خیلج بڑھ گئی ہے مگر ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن عوام کی آواز کو نہ دبایا جائے۔