سندھ میں ثقافت و سیاحت کے فروغ کیلئے ڈیزرٹ سفاری ٹرین کراچی سے عمر کوٹ پہنچ گئی

0 6

سندھ میں ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ڈیزرٹ سفاری ٹرین کراچی سے عمر کوٹ کے چھور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ خود بھی ٹرین میں روانہ ہوئے، ٹرین میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سوار ہیں۔

چھور پہنچنے پر روایتی ملبوسات پہنے بچوں نے ٹرین میں سوار مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمانوں کو کل صحرائے تھر کے مختلف مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.