70 سے زائد ممالک نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی پر پابندیاں جرائم کیلئے استثنیٰ تصورہوں گی۔
فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ہالینڈ سمیت درجنوں ممالک نے آئی سی سی کیلئے حمایت کا اعادہ کیا ہے، گلوبل ساؤتھ کے9 ممالک کی نئی تنظیم ہیگ گروپ بھی امریکی رویے پربرہم ہوگئی۔
ہیگ گروپ نے کہا کہ امریکا عالمی گورننس اور قانون کے اداروں کو تباہ کر رہا ہے، اسرائیل کو اقدامات کیلئے جوابدہ ٹھہرانے کا مقصد مستقبل میں نقصانات سے بچنا ہے، امریکا بین الاقوامی قانون کے ہر ایک ادارے پر حملہ کر رہا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پر پابندیوں نے امریکا کو جنگی مجرموں کے ساتھ کھڑا کردیا، بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں احتساب کو کمزور کر دیں گی، ٹرمپ انتظامیہ امریکی اسرائیلی حکام کو سزا سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔